جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں احمدپور شرقیہ میں بہترین انتظامات

Aug 26, 2026
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں احمدپور شرقیہ میں بہترین انتظامات
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ محترمہ اقرا ناصر کی زیرِ نگرانی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں احمدپور شرقیہ میں تمام تر انتظامات احسن طریقے سے مکمل کیے گئے۔
عاشقانِ رسول ﷺ کی سہولت اور آمد و رفت کو مدِنظر رکھتے ہوئے جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی صفائی، چونا کاری اور عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ سمیت دیگر ضروری انتظامات یقینی بنائے گئے۔ سڑکوں اور اہم مقامات پر روشنی کے مناسب انتظامات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے گئے۔
عوام کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر سبیلوں کا انتظام بھی کیا گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کو پُرامن، منظم اور باوقار انداز میں منانے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات یقینی بنائے گئے۔
احمدپور شرقیہ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے عاشقانِ رسول ﷺ کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور پُرامن ماحول یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔