وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیرِ قیادت بہاولپور کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Aug 26, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیرِ قیادت بہاولپور کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی، فعالیت اور بروقت ری فلنگ سمیت حفاظتی اقدامات کی اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے فائر ایکسٹنگوشرز او پی ڈی، سی او ڈی، انڈور، آپریشن تھیٹر، ڈائیلاسز اور میڈیسن اسٹور سمیت اہم مقامات پر نصب کیے گئے ہیں۔

مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال عملے کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ اور حفاظتی اقدامات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔